Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عبدالہ القریشی کا ایک اورشاندارمظاہرہ

عبدالہ القریشی کا ایک اورشاندارمظاہرہ

حیدرآباد ۔ 13جولائی ( راست ) جمی فرینڈس نے عبدالہ القریشی کی خطرناک بولنگ کے ساتھ اے ڈیویژن کے مقابلے میں انڈیا سمنٹس کو 127 رن پر ڈھیر کردیا ۔ عبدال الہ القریشی نے 40 رن دے کر 5وکٹیں لیں ۔ انڈیا سمنٹس کیلئے راکیش کمار نے سب سے زیادہ 52رن بنائے جبکہ سجیت پربتی نے 24رن اسکور کئے ۔ جمی فرینڈس کے میر سید علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یادرہے کہ گذشتہ مقابلے میں عبدالہ نے شاندار آل راؤنڈ مظاہر ہ کیا تھا اور وہ حیدرآباد کے ایک ابھرتے آل راؤنڈرہیں۔

TOPPOPULARRECENT