Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / عبد الکلام کو اڈنبرا یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

عبد الکلام کو اڈنبرا یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

لندن ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کو اسکاٹ لینڈ کی باوقار یونیورسٹی آف اڈنبرا نے سائنس اور ٹکنالوجی کیلئے اُن کی گراں قدر حصہ داری پر اعزازی ڈگری عطا کی ہے۔ اس یونیورسٹی نے آج کہا کہ یونیورسٹی پرنسپل اور وائس چانسلر ٹموتھی او شیا کی جانب سے پیش کردہ اعزاز ڈاکٹر کلام کی سائنس و ٹکنالوجی کیلئے گراں قدر حصہ داری اور ہندوستان کو 2020ء تک ترقی یافتہ قوم بنانے میں مدد کیلئے اُن کے عہد کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹر کلام جنھوں نے 2002ء تا 2007ء ہندوستان کے صدرجمہوریہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیئے، انھوں نے یہ ڈگری 15 مئی کو اپنے اعزاز میں منعقدہ ڈنر کے دوران حاصل کی ہے۔ 82 سالہ سابق صدر جنھیں اپنے ملک کے بابائے خلائی پروگرام سمجھا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں انھوں نے ہندوستان کے دیہی غریبوں کی زبوں حالی کو اجاگر کرنے کی مہم چلائی، سماجی اور معاشی عدم مساوات سے نمٹنے کیلئے ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT