Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عتیق اور بلال کا شاندار مظاہرہ ، ایچ یو سی سی کامیاب

عتیق اور بلال کا شاندار مظاہرہ ، ایچ یو سی سی کامیاب

حیدرآباد۔ 15 فروری (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے موصولہ تفصیلات کے بموجب ایچ یو سی سی کے اوپنر محمد عتیق اور محمد بلال احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم ایس این گروپ کو شکست دینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ محمد عتیق نے 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز اور بلال نے 11 چوکوں کی مدد سے 79 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 253/8 میں کلیدی رول ادا کیا۔ ایس این گروپ کیلئے ومسی نے 52 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جوابی اننگز میں ایس این گروپ کو 141 رنز تک محدود رکھنے میں سبھاش اگروال نے 5 وکٹیں اور شعیب نے 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا۔شکست برداشت کرنے والی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ اسکور ایمن نے بنایا جنہوں نے 32 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کی کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ کو آسان کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ دوسرے اعظم ترین اسکور اوپنر پون نے 23 رنز کی شکل میں بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT