Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عثمانیہ ہاسپٹل میں مریضہ کی خودکشی

عثمانیہ ہاسپٹل میں مریضہ کی خودکشی

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں آج سیکوریٹی چوکسی کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ایک خاتون مریض نے ہاسپٹل کے احاطہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد ہاسپٹل میں سنسنی اور خوف پیدا ہوگیا ۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے برہمی کا ا ظہار کیا ۔ افضل گنج پولیس نے اطلاع کے فوری بعد ہاسپٹل پہونچکر حالات کو کنٹرول کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ چندرا کلا جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور مسلسل خرابی صحت سے یہ خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے ایمرجنسی پارکنگ حصہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چندرا کلا کو 23 ستمبر کے دن ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ افضل گنج پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT