عثمانیہ یونیورسٹی آل انڈیا کامرس کانفرنس 2018کی میزبان

حیدرآباد 8دسمبر (یو این آئی) شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی ، آل انڈیا کامرس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد شدنی 71ویں آل انڈیا کامرس کانفرنس 2018کی میزبانی کرے گی ۔یہ کانفرنس 20تا22دسمبر منعقد ہوگی ۔اس کا موضوع‘‘اختراعات کارجوئی اور دیر پاترقی ’’دیا گیا ہے ۔اس موضوع پر سمینار کے ساتھ ساتھ ‘‘بینکنگ اور انشورنس:آج کے دور کے مسائل اور چیلنجس،ڈیجیٹل مارکٹنگ :مواقع اور اثرات ، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری :پالیسیاں اور عمل ، اکاونٹنگ میں ابھرتے حدود ابعات’’کے موضوع پر تکنیکی سیشن بھی ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT