Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی اسنادات کیلئے آن لائین درخواست کی سہولت

عثمانیہ یونیورسٹی اسنادات کیلئے آن لائین درخواست کی سہولت

حیدرآباد 28 اکٹوبر ( این ایس ایس ) عثمانیہ یونیورسٹی امتحان برانچ کی جانب سے یونیورسٹی سے سرٹیفیکٹس کے حصول کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.osmania.ac.in پر امتحانات برانچ کے لنک پر کلک کرکے آن لائین خدمات کے آپشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ پھر آن لائی سرٹیفیکٹ کی لنک پر کلک کرتے ہوئے نیو یوزر رجسٹریشن کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ نئے یوزر کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔ یہاں رجسٹریشن فارم مناسب انداز میں پر کرنے کے علاوہ امیدوار کے نام ‘ موبائیل نمبر ‘ والد کے نام اور دیگر تمام درکار تفصیلات کا درست اندراج کرنا ہوگا ۔ تمام تفصیلات کے اندراج کے بعد یوزر نیم ( موبائیل نمبر ) اور پاس ورڈ رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر روانہ کیا جائیگا ۔ استعمال کنندگان اپنے لاگ ان تفصیلات کو ذہن میں رکھیں اور اس کو حفاظت سے اسٹور کرلیں تاکہ مستقبل میں ان کا حوالہ دیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT