Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی انڈر گریجویٹ سپلیمنٹری امتحانات کی نئی تواریخ

عثمانیہ یونیورسٹی انڈر گریجویٹ سپلیمنٹری امتحانات کی نئی تواریخ

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے آج انڈر گرایجویٹ بی اے، بی ایس سی ، بی کام، بی بی اے، بی ایس ڈبلیو سپلیمنٹری 2016 امتحانات کو منسوخ کرکے اِن کی نئی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔ یہ امتحانات جو اصل میں 15 ، 17 اور 18 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے تھے، اب یہ 19 اکٹوبر سے، اسی طرح متواتر منعقد ہوں گے۔ بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، بی ایس ڈبلیو سال سوم اور سال اول کے امتحانات 15 اکٹوبر سے منعقد ہونے والے تھے اب یہ 12 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ اسی طرح جو امتحانات 17 اور 18 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے تھے اب وہ علی الترتیب 19 اور 21 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT