Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / عثمانیہ یونیورسٹی اور الوال حدود میں دو افراد کی خودکشی

عثمانیہ یونیورسٹی اور الوال حدود میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 46 سالہ محمد اقبال جو تارناکہ علاقہ کے ساکن خیرت علی کا بیٹا تھا ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ الوال پولیس کے مطابق 35 سالہ سندیپ ریڈی جو بلارم علاقہ کے ساکن شنکر ریڈی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کاروبار میں نقصان سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے آج انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سندیپ ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT