Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں آج پلاٹینم جوبلی ہال کی افتتاحی تقریب

عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں آج پلاٹینم جوبلی ہال کی افتتاحی تقریب

حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ جامعہ عثمانیہ کی عظیم الشان عمارت آرٹس کالج کی تعمیر کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ 75 سال قبل اس عمارت کی تعمیر آصف جاہی حکمراں نواب میر عثمان علی خاں بہادر کے دورِ حکومت میں عمل میں لائی گئی تھی۔ آرٹس کالج کی اس عمارت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جامعہ عثمانیہ نے آرٹس کالج میں خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا

حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ جامعہ عثمانیہ کی عظیم الشان عمارت آرٹس کالج کی تعمیر کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ 75 سال قبل اس عمارت کی تعمیر آصف جاہی حکمراں نواب میر عثمان علی خاں بہادر کے دورِ حکومت میں عمل میں لائی گئی تھی۔ آرٹس کالج کی اس عمارت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جامعہ عثمانیہ نے آرٹس کالج میں خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 4 ڈسمبر 1939ء کو تعمیر کردہ اس عمارت کے تعمیری مراحل کی نگرانی پدم بھوشن نواب زین یار جنگ جوکہ اُس دور کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹکٹس میں شمار کئے جاتے تھے۔ اس عمارت کے آرکیٹکچر کی تیاری مانسیور جیسپر جوکہ بلجیم کے آرکیٹکٹ تھے، نے انجام دی۔ نواب میر عثمان علی خاں جوکہ شہریوں کی تعلیمی ترقی میں کافی دِلچسپی رکھتے تھے اور تعلیمی ترقی کے لئے متعدد اقدامات بھی کئے ہیں، نے عثمانیہ یونیورسٹی میں آرٹس کالج کی تعمیر کے ذریعہ جو کارنامہ انجام دیا ہے

، اس سے ان کی عظیم شخصیت اور دُور اندیشی کا اظہار ہوتا ہے۔ فن تعمیر کا شاہکار آرٹس کالج کی عمارت جوکہ ہلکے گلابی گرینائیٹ کے پتھر سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس عمارت کے دونوں جانب 16 کھڑکیاں تعمیر کی گئی ہیں جب کہ A نما 32 کمانیں گنبد میں موجود ہیں۔ اس عمارت کی خوبصورتی و مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر میں اس طرزِ تعمیر کی دوسری کوئی عمارت کی نظیر نہیں ملتی۔ آرٹس کالج کی عمارت کے فارغ التحصیل لاکھوں طلبہ کی یادیں اس عمارت سے وابستہ ہیں۔ 95 سالہ قدیم جامعہ عثمانیہ میں یونیورسٹی کی تعمیر کے 25 سال بعد تعمیر کی گئی آرٹس کالج کی عمارت کے پلاٹینم جوبلی سال کی افتتاحی تقریب 4 ڈسمبر کو یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

اس تقریب میں مسٹر وکاس راج آئی اے ایس انچارج وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے جب کہ مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی موجود رہیں گے۔ خصوصی مدعوئین میں پروفیسر محمد سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ، پروفیسر ٹی تروپتی راؤ سابق وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ، پروفیسر کے ایس اوپادھیائے سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس، پروفیسر کے مدھوسدن ریڈی سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس، پروفیسر ایس کے کمار سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس موجود رہیں گے۔ پروفیسر ٹی کرشنا راؤ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس نے آرٹس کالج کی عمارت کے پلاٹینم جوبلی سال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پلاٹینم جوبلی سال کے دوران سال بھر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT