Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے ( اردو ) میں آج داخلہ کونسلنگ

عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے ( اردو ) میں آج داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پروفیسر عطیہ سلطانہ صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب ایم اے ( اردو ) میں داخلے کے لیے کونسلنگ 12 جولائی کو دیڑھ بجے دن ، ڈائرکٹر پی جی اڈمیشن واقع عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں مقرر تھی تاہم تلنگانہ بند کی وجہ سے اسے ملتوی کرتے ہوئے اب بروز اتوار 13 جولائی کو اسی مقام پر رکھی گئی ہے۔ ایسے تمام امیدوار جنہوں نے انٹرنس امتحان برائے ایم اے ( اردو ) کامیاب کیا ہو داخلے کے اہل ہوں گے ۔ داخلے کے خواہش مند طلباء وطالبات اپنے تمام سرٹیفیکٹس اصل و زیراکس سٹ کے علاوہ معلنہ فیس کے ساتھ کونسلنگ سے رجوع ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT