Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں ایک شخص کا قتل

عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کے واقعہ میں مکان کے روبرو ملبہ ڈالنے پر جھگڑے کے نتیجہ میں یونیورسٹی کے سابق ملازم کا قتل کردیا گیا ۔ انسپکٹر یونیورسٹی پولیس اسٹیشن مسٹر وی اشوک ریڈی نے بتایا کہ 64 سالہ ہمایوں قادر ساکن این آر ایس ہاسٹل یونیورسٹی کے پڑوسی انور شریف اپنے مکان کی تعمیر کروارہا تھا جس کیلئے اس نے اینٹ اور ریتی اپنے مکان کے روبرو ڈال رکھی تھی ۔ ملبہ ڈالنے پر اعتراض کے نتیجہ میں انور شریف نے اپنے دیگر رشتہ داروں 42 سالہ نجمہ بیگم اور 44 سالہ محمد کی مدد سے ہمایوں قادر کے مکان پہونچ کر ملبہ پر اعتراض پر جھگڑا شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں قادر کے سر پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا ۔ اس حملے میں یونیورسٹی کے سابق ملازم شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک کے رشتہ داروں کی شکایت پرایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں ملزمین بشمول خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT