Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی طالب علم کے خاندان کو 10 لاکھ کی امداد

عثمانیہ یونیورسٹی طالب علم کے خاندان کو 10 لاکھ کی امداد

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( آئی این این ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج عثمانیہ یونیورسٹی میں خود کشی کرچکے طالب علم مرلی مدیراج کے افراد خاندان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے افراد خاندان کو 10 لاکھ روپئے کی امداد بھی حوالے کی ۔ ہریش راؤ ٹی آر ایس ایم پی پربھاکر ریڈی کے ساتھ سدی پیٹ ضلع کے جگدیوپور منڈل میں مرلی کے گھر کو پہونچے ۔ انہوں نے مرلی کی والدہ لچھمما اور بھائی راجو سے ملاقات کرتے ہوئے مرلی کی خود کشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خاندان کے کسی ایک رکن کو گجویل گورنمنٹ ہاسپٹل میں آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر ملازمت کی پیشکش بھی کی ۔ واضح رہے کہ مرلی مدیراج کی خود کشی پر کافی ہنگامہ ہوا تھا اور طلبا کی جانب سے اس خاندان کی امداد کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔

دو حقہ سنٹروں پر دھاوے
حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس نے شہر میں دو مقامات پر حقہ سنٹروں پر دھاوے کئے ۔ ایسٹ زون ٹاسک فورس نے ملک پیٹ میں حقہ سنٹر پر دھاوا کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے علاوہ ویسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے جوبلی ہلز میں ایک حقہ سنٹر پر دھاوا کیا ۔ یہاں بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT