Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی پی جی کورسیس کے نتائج کا اعلان

عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی پی جی کورسیس کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیمی شعبہ پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر آف ڈسٹنس ایجوکیشن کے تحت چلائے جانے والے پوسٹ گرائجویٹ کورسیس کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈائرکٹر پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر آف ڈسٹنس ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایچ وینکٹیشورلو نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہاکہ پوسٹ گرائجویٹ دوسرے سال ریگولر، بیاک لاگ امتحانی نتائج عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.osmania.ac.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں منعقدہ فارما ڈی امتحانات کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تین سالہ اور چھ سالہ فارما ڈی کورسیس کے امتحانی نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں جوکہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.osmania.ac.in پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نتائج ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT