Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی ڈگری اور پی جی کورسز داخلے

عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی ڈگری اور پی جی کورسز داخلے

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم میں ڈگری کورسز میں بی اے ، بی کام کیلئے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار اہل ہے اور پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلہ دیا جاتا ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر رجوع ہو یا فون 040-24510012 پر ربط کریں ۔۔

ججس کی بھرتی ، تحریری امتحان کے اہل امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سیول جج ( جونیر ڈیویژن ) کی 97 جائیدادوں پر راست یا تبادلوں کے ذریعہ بھرتیوں کے لیے 25 اکٹوبر 2015 کو حیدرآباد میں منعقد شدنی تحریری امتحانات میں حصہ لینے کے اہل امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ ان بھرتیوں کے لیے 2014 میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار (رکروٹمنٹ ) کی طرف جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ 2015 کو منعقدہ اسکریننگ ٹسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو محصلہ نظر ثانی شدہ نشانات ہائی کورٹ کے ویب سائٹ hc.tap.nic.in پر پیش کئے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT