Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں آل انڈیا کامرس کانفرنس

عثمانیہ یونیورسٹی میں آل انڈیا کامرس کانفرنس

حیدرآباد، 9؍ نومبر (یواین آئی)شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی ، آل انڈیا کامرس اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد شدنی 71ویں آل انڈیا کامرس کانفرنس 2018کی میزبانی کرے گی ۔یہ کانفرنس 20تا22دسمبر منعقد کی جائے گی ۔اس کا موضوع”اختراعات کارجوئی اور دیر پاترقی ”دیا گیا ہے ۔اس موضوع پر سمینار کے ساتھ ساتھ ”بینکنگ اور انشورنس:آج کے دور کے مسائل اور چیلنجس،ڈیجیٹل مارکٹنگ :مواقع اور اثرات ، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری :پالیسیاں اور عمل ، اکاونٹنگ میں ابھرتے حدود ابعات”کے موضوع پر تکنیکی سیشن بھی ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT