Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں اسپوکن ٹیٹوریل پراجکٹ متعارف

عثمانیہ یونیورسٹی میں اسپوکن ٹیٹوریل پراجکٹ متعارف

طلبہ کے ریسرچ و ڈیولپمنٹ پروگرامس میں کار آمد ، شیاما ائیر اور دیگر کا خطاب

طلبہ کے ریسرچ و ڈیولپمنٹ پروگرامس میں کار آمد ، شیاما ائیر اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی نے ریسرچ و ڈیولپمنٹ سہولتوں کو سنٹرل لائیزڈ کرنے کے لیے اوپن کورس سافٹ ویر سسٹم کو متعارف کیا ہے ۔ پروفیسر کے وی اچالہ پتی ڈائرکٹر ڈائرکٹوریٹ آف پلیسمنٹ سرویس عثمانیہ یونیورسٹی نے آج یہاں افتتاحی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ڈائرکٹوریٹ نے کارپوریٹ ورلڈ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بروقت آگہی کے لیے اس نظام کو متعارف کیا ہے ۔ جس کا مقصد طلبہ کو ملازمتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند کورس آئی آئی ٹی ممبئی سے اسپوکن ٹیٹوریل پراجکٹ کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ پراجکٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پراجکٹ ہے جو کہ طلبہ کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے میں بھر پور مدد فراہم کرے گا ۔ مسٹر شیاما ائیر نیشنل کوآرڈینٹر اسپوکن ٹیٹوریل پراجکٹ آئی آئی ٹی ممبئی نے بتایا کہ یہ پراجکٹ حکومت کے امداد سے تیار کردہ ہے جس پر پروفیسر کنان مدگولہ پروفیسر آئی آئی ٹی ممبئی کی راست نگرانی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی آئی ٹی ممبئی کی جانب سے اوپن سورس سافٹ ویر (ایف او ایس ایس ) جیسے لائنکس ، لائیکس ، جاوا ، پیتھان اور دیگر سافٹ ویرس حاصل کرسکتے ہیں یہ سہولت طلبہ کے لیے فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان کی صلاحیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ انہیں حصول روزگار میں مددگار ثابت ہوسکے ۔ اسپوکن ٹیٹوریل آڈیو ، ویڈیو طریقہ کار پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عثمانیہ یونیورسٹی اس سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے طلبہ میں شعور بیدار کرے گی ۔ پروفیسر وی سدرشن پرنسپل یونیورسٹی کالج آف سائنس ، پروفیسر پنتھ نائیک پرنسپل یونیورسٹی کالج آف لا ، پروفیسر اکبر علی خاں ڈین فیکلٹی آف کامرس ، پروفیسر ایس رامچندرم پرنسپل یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر شعبہ جات کے ڈین و پرنسپالس بھی شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT