Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس ، وزیراعظم مودی افتتاح کریں گے

عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس ، وزیراعظم مودی افتتاح کریں گے

حیدرآباد 24 اکتوبر (یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں آئندہ سال جنوری میں ہونے والی انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے جس میں 30نوبل انعام یافتہ افراد شرکت کریں گے ۔ یہ باوقار کانگریس 3تا7جنوری منعقد کی جائے گی ۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس سائنس کے فروغ کے لئے 166.40کروڑ روپئے کے صرفہ سے ریاست بھر میں 9سائنس سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ساتھ ہی ریاستی حکومت اضلاع ورنگل اور کریم نگر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ریڈیشن ٹکنالوجی پلانٹس کا بھی قیام عمل میں لائے گی۔ اس کانگریس میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے تقریبا 20,000 مندوبین حصہ لیں گے ۔اس کا موضوع ”سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ ان لوگوں تک رسائی جن تک رسائی نہیں ہوپائی ہے ”دیا گیا ہے ۔ اس کانگریس کے دوران ویمن سائنس کانگریس،چلڈرنس سائنس کانگریس،سائنٹیفک کمیونیکیٹرس میٹ بھی ہوگی۔اس پانچ روزہ پروگرام کے دوران سائنسی نمائش اور بچوں کی سائنس کانگریس بھی اصل مرکز توجہ رہے گی ۔ملک بھر کے ریسرچ اسکالرس اپنے سائنٹیفک ماڈلس بھی پیش کریں گے ۔اس موقع پر 3500مقالے بھی پڑھے جائیں گے ۔یہ مقالے سائنس ، ارضی سائنس ،ماحولیاتی سائنس اور دیگر موضوعات پر ہوں گے ۔

 

عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری اور پی جی میں داخلے
حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے تحت ڈگری کورسیز بی اے، بی کام جنرل، بی کام کمپیوٹر میں اور پی جی کورسیز ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی (میاتھس) میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے دیئے جارہے ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال کے لئے 30 اکٹوبر آخری تاریخ ہے۔ ڈگری کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونا اور پی جی کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب ہونا ضروری ہے۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر رابطہ کریں۔ یہ کورسیز فاصلاتی طرز میں ہے اور مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT