Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں اے بی وی پی ، اے آئی ایس ایف ارکان گرفتار

عثمانیہ یونیورسٹی میں اے بی وی پی ، اے آئی ایس ایف ارکان گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نئی دہلی کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران اے بی وی پی اور اے آئی ایس ایف ارکان کے درمیان گرما گرم بحث اور تصادم کی نوبت آنے کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں پولیس نے دونوں یونینوں کے 14 ارکان کو حراست میں لیا ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے طلباء قائدین کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا ۔ اے آئی ایس ایف کے ارکان کیمپس میں آرٹس کالج کے سامنے جمع ہوئے اور کنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا ۔ ان طلباء نے کنہیا کمار کی فوری رہائی اور ان کے خلاف غداری کے الزام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایسے میں اے بی وی پی کے ارکان نے اس مطالبہ کی مخالفت کی اور دونوں گروپ میں بحث و تکرار شروع ہوئی ۔ دونوں تنظیموں کے ارکان میں تشدد کی نوبت آگئی تھی لیکن پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا ۔ اب عثمانیہ یونیورسٹی میں صورتحال پرسکون ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس انسپکٹر اشوک ریڈی نے کہا کہ اے بی وی پی کے 10 اور اے آئی ایس ایف کے 4 ارکان کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT