Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں ’ دیوالی ملن ‘ کا انعقاد

عثمانیہ یونیورسٹی میں ’ دیوالی ملن ‘ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ورلڈ آرگنائزیشن آف اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ کی جانب سے عثمانیہ یونیورسٹی میں دیوالی ملن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں عثمانیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 30ممالک کے 300 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مہمان اعزازی مسٹر ایوش نادمپلی ، جنرل سکریٹری سماچارا بھارت کلچرل اسوسی ایشن نے کہا کہ ہندوستان تہواروں کی سرزمین ہے ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جی بی ریڈی ، سینئیر پروفیسر ، ڈپارٹمنٹ آف لا نے روشنی کے اس تہوار پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار زندگیوں میں روشنی لاتا ہے ۔ اس موقع پر مختلف ممالک کی ٹیمس وہ ڈانس پیش کئے جو عام طور پر وہ ان کے ممالک میں تقاریب میں پیش کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT