Thursday , December 13 2018

عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پر سات روزہ کورس کا آج افتتاح

حیدرآباد 13 مارچ (پریس نوٹ) شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب 14 مارچ بروز پیر کو 11.30 بجے دن اکیڈیمی اسٹاف کالج روبرو واقع یونیورسٹی لا کالج عثمانیہ یونیورسٹی میں ’’علم عروض پر سات روزہ کورس‘‘ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ صدارت پروفیسر اے بالا کرشنا ڈائرکٹر اکیڈیمک اسٹاف کالج یونیورسٹی ہذا کریں گے۔ جبکہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست بحیثیت معزز مہمان شرکت کریں گے اور پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور پروفیسر نائیک و اشوک پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسیس بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر فاطمہ پروین سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی انجام دیں گی۔ کورس ڈائرکٹر ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی جبکہ معاون ڈائرکٹر پروفیسر مہ جبین اختر صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT