Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پر کورس کا افتتاح

عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پر کورس کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب 14 مارچ بروز پیر 11-30 بجے دن اکیڈیمی اسٹاف کالج روبرو واقع یونیورسٹی لا کالج عثمانیہ یونیورسٹی میں ’’ علم عروض پر سات روزہ کورس ‘‘ کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ صدارت پروفیسر اے بالا کرشنا ڈائرکٹر اکیڈیمک اسٹاف کالج یونیورسٹی ہذا کریں گے ۔ جب کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست بحیثیت مہمان اعزازی اور پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری / ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور پروفیسر نائیڈو اشوک پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض پروفیسر فاطمہ پروین سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی انجام دیں گے ۔ کورس ڈائرکٹر ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی جب کہ معاون ڈائرکٹر پروفیسر مہ جبین صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT