Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں ’’ علم عروض ‘‘ پرکورس

عثمانیہ یونیورسٹی میں ’’ علم عروض ‘‘ پرکورس

حیدرآباد /11 مارچ ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ و کورس کوآرڈینیٹر پروفیسر مہ جبین اختر صدر شعبہ عربی ، شریک کوآرڈینیٹر کے بموجب 14 تا 20 مارچ ( سات روزہ ) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اسٹاف کالج عثمانیہ یونیورسٹی کو تفویض کردہ بہ اشتراک شعبہ اردو ، شعبہ عربی ، کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ڈگری کالجس و دیگر جامعات میں تدریس خدمات انجام دینے والے اردو عربی و فارسی کے مستقل کنٹراکٹ اور جزوقتی لکچررس اس کورس سے استفادہ کے اہل ہوں گے ۔ علم عروض اور اس فن کے مشاق ریسورس پرسنس کے ذریعہ تربیت و مشق کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ دیگر تفصیلات www.osmania.ac.in/asc ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT