Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی پی جی انٹرنس ٹسٹ اعلامیہ کی اجرائی

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی انٹرنس ٹسٹ اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد 12 اپریل ( این ایس ایس ) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس عہدیداروں نے پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ پی جی ڈائرکٹوریٹ عثمانیہ یونیورسٹی میں پروفیسر سی ایچ گوپال ریڈی اور جوائنٹ ڈائرکٹر پروفیسر کشن نے کہا کہ انٹرنس امتحان 52 سبجیکٹس کیلئے منعقد ہوگا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ 2015 میں رینک حاصل کرنے والوں کو عثمانیہ یونیورسٹی ‘ پالمورو یونیورسٹی ‘ مہاتما گاندھی اور تلنگانہ یونیورسٹیز میں داخلے دئے جائیں گے ۔ ان امتحانات کیلئے درخواستیں 15 اپریل سے 13 مئی تک کسی جرمانہ کے بغیر اور 300 روپئے جرمانہ کے ساتھ 13 مئی تک قبول کی جائیں گی ۔ انٹرنس امتحان جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا اور نتائج کا جون کے آخری ہفتے میں اعلان کرنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں کونسلنگ کا عمل شروع ہوجائیگا ۔ امیدوار درخواست فارم ویب سائیٹ www.ouadmissions.com اور www.osmania.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ایس سی ‘ ایس ٹی اور معذور طلبا کو 300 روپئے اور او سی و بی سی طلبا کو 400 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی ۔ اضافی انٹرنس لکھنے کے خواہاں طلبا کو مزید 200 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی ۔ تفصیلات فون نمبر 040-27090136 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT