Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کنٹراکٹ لکچررس کے استقلال کیخلاف عدالت سے رجوع ہونے طلباء کا فیصلہ

عثمانیہ یونیورسٹی کنٹراکٹ لکچررس کے استقلال کیخلاف عدالت سے رجوع ہونے طلباء کا فیصلہ

حیدرآباد۔28جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ‘یونیورسٹی کے کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنارہی ہے۔صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مناوتھا رائے نے بتایا’’ حکومت کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بناتے ہوئے منصفانہ قدم نہیں اٹھارہی ہے۔ جنہوںنے تلنگانہ تحریک میں کوئی سرگرم حصہ ادا نہیں کیاتھا۔ لہٰذا ہم حکومت کی جانب سے احکام کی اجرائی کے ساتھ ہی تمام کنٹراکٹ ملازمین کے خلاف عدالت سے رجوع ہوںگے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT