Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کو انڈین سائنس کانگریس اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داری

عثمانیہ یونیورسٹی کو انڈین سائنس کانگریس اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داری

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : انڈین سائنس کانگریس کا 105 ویں اجلاس 3 تا 7 جنوری 2018 کو عثمانیہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ۔ یہ بات وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس رامچندرم نے بتایا کہ چہارشنبہ کو انڈین سائنس کانگریس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اچھوتا سامنٹا کی توسط سے ایک مکتوب موصول ہوا جس میں سائنس کانگریس کے انعقاد کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کو میزبانی کیلئے انتخاب کی اطلاع دی ۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے انتخاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک بہترین اور گرانقدر موقع فراہم کیا گیا ہے جو کہ ایک اعزاز ہے ۔ پروفیسر ایس رامچندرم نے اس بات کا عزم کیا کہ انڈین سائنس کانگریس کے کامیاب طریقہ سے انعقاد کیلئے یونیورسٹی ہذا کے اساتذہ ، اسٹاف اور طلبہ سرگرم رول ادا کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی نے قبل ازیں سال 1998 میں انڈین سائنس کانگریس کے 85 واں اجلاس کی میزبانی کی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT