Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے ضمن میں دو روزہ قومی سمینار

عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے ضمن میں دو روزہ قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے ضمن میں دو روزہ قومی سمینار اردو آرٹس کالج ، اردو مجلس اور سنٹر برائے دکن اسٹیڈیز کے زیر اہتمام 24 اور 25 فروری کو گلشن حبیب اردو ہال حمایت نگر میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں 24 فروری کی شام 5 بجے پروفیسر سلیمان صدیقی سابقہ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کا توسیعی لکچر ہوگا ۔ جو زبان و تہذیب کے فروغ میں جامعہ عثمانیہ کی خدمات کے تاریخی پس منظر کے موضوع پر ہوگا ۔ لکچر کے بعد جامعہ عثمانیہ کے فارغ التحصیل اساتذہ کرام کا منتخب کلام ساز پر نغمہ عنادل کے نام سے محترمہ پورواگرو پیش کریں گی ۔ جناب سجاد شاہد اعزازی سکریٹری سنٹر برائے دکن اسٹیڈیز اور جناب پروفیسر رحمت یوسف زئی صدر اردو مجلس نے معہ احباب کے شرکت کی گزارش کی ہے ۔ پرنسپل آرٹس کالج نے بتایا کہ دو روزہ قومی سمینار اس ضمن میں 25 فروری اتوار صبح ساڑھے دس بجے دن اردو ہال میں منعقد ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT