Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / عثمانیہ یونیورسٹی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ، نوجوان ہلاک

عثمانیہ یونیورسٹی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ، نوجوان ہلاک

موٹر سیکل کو تیز رفتار لاری کی ٹکر ، بیوی اور بچہ زخمی
حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں پرانے شہر کے ساکن سید مجتبی حسین عرف حسن ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حسن اپنی اہلیہ اور فرزند کے ہمراہ علاقہ مولاعلی سے واپس ہورہے تھے کہ ایک فنکشن ہال کے قریب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں جہاں تیز رفتار بے قابو لاری نے حسن کی موٹر سیکل ایکٹیوا کو ٹکر دے دی اس حادثہ میں انسپکٹر پولیس عثمانیہ یونیورسٹی مسٹر اشوک ریڈی کے مطابق حسن برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کے مقام سے قریب مسجد سے مصلیوں کی کثیر تعداد جائے مقام پہونچ گئی اور سڑک حادثہ پر سخت احتجاج کیا ۔ حادثہ کے مقام پر دلخراش مناظر حسن کی نعش اور ان کی اہلیہ اور 7 سالہ لڑکے سید کبیر حسین کو زخمی دیکھ کر مقامی عوام غم زدہ ہوگئے ۔ حسن کے حادثہ کی اطلاع پاکر جعفری گلی علیجاہ کوٹلہ کے علاوہ ان کے دوست احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق حسن کے لڑکے کبیر کے ہاتھ پر گہرے زخم آئے ہیں اور ان کی اہلیہ اور لڑکے کا علاج جاری ہے ۔ حسن ہوٹل میں کیاشر کا کام کرتا تھا اور جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT