Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس میں ’’نان بورڈرس ‘‘ کو تخلیہ کا حکم

عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس میں ’’نان بورڈرس ‘‘ کو تخلیہ کا حکم

حیدرآباد۔/12جولائی، ( پی ٹی آئی) عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ’’ نان بورڈرس ‘‘ کو ہاسٹلس کا تخلیہ کرنے کی ہدایت دی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔’’نان بورڈرس ‘‘ وہ سابق طلباء ہیں جنہوں نے یونیورسٹی میں اپنا کورس مکمل کرلیا لیکن اب بھی ہاسٹلس میں مقیم ہیں۔ یونیورسٹی عہدیدار نے کہا کہ حقیقی بورڈرس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ یونیورسٹی میں 18 ہاسٹلس بشمول گرلز ہاسٹلس ہیں اور ہر ہاسٹل میں تقریباً 200 تا300 نان بورڈرس کا بوجھ ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ برقی کنکشن اور پانی کی سربراہی روکنے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد حاصل کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی شنکر نائیک کی کلکٹر محبوب آباد سے معذرت خواہی
حیدرآباد۔/12جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کلکٹر ضلع محبوب آباد پریتی مینا سے نازیبا سلوک کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معذرت خواہی کرنے کی ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی شنکر نائیک کو ہدایت دی۔ بصورت دیگر پارٹی سے معطل کردینے کا انتباہ دیا۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر شنکر نائیک نے کلکٹر سے معذرت خواہی کرلی۔ ہریتا ہارم پروگرام کے دوران کسی مسئلہ پر حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی شنکر نائیک کلکٹر ضلع محبوب آباد پریتی مینا سے الجھ پڑے اور انکے ساتھ بدسلوکی کی۔ جس کے خلاف سرکاری ملازمین نے اپنی ناراضگی ظاہر کی اور سیاہ بیاچس لگاکر آر ٹی اے آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ چیف منسٹر کی ہدایت ملتے ہی رکن اسمبلی شنکر نائیک نے کلکٹر ضلع محبوب آباد پریتی مینا سے فوری معذرت خواہی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT