Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ اور وارنر کی سنچریاں ، آسٹریلیا 389/2

عثمان خواجہ اور وارنر کی سنچریاں ، آسٹریلیا 389/2

برسبین ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن ڈویڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم نے دن کے اختتام پر محض دو وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرلیا ہے۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کو درست ثابت کرتے ہوئے وارنر اور جیمس برنس (71) نے صحیح ثابت کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 161 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ وارنر نے 163 رنز کی اننگز میں 19 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور بحیثیت اوپنر 13 ویں سنچری مکمل کرلی ہے۔ وارنر سے آگے میتھیو ہیڈن (30) ، مارک ٹیلر (19)  جسٹن لانگر(16) اور مائیکل سلیٹر(14 ) موجود ہیں۔علاوہ ازیں ٹیم میں واپسی کرنے والے عثمان خواجہ نے اپنی پہلی ٹسٹ سنچر ی بنالی ہے جیسا کہ انہوں نے 133 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی ناقابل تسخیر اننگز میں 102 رنز اسکور کرلیں ہیں ۔عثمان کے ساتھ آسٹریلیائی کپتان 41 رنز بناتے ہوئے رواں سیزن اپنے 1000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT