Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل

عثمان خواجہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل

دبئی۔13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی جس میں آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ پاکستان کیخلاف دبئی ٹسٹ میں دونوں اننگز کے دوران عمدہ بیٹنگ کی بدولت سرفہرست دس بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے تاہم بیٹنگ اور بولنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی دس بہترین کی فہرست میں موجود نہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس آٹھ درجے بہتری کے بعد جیسن ہولڈر کے ساتھ مشترکہ طور پر 13 ویں نمبر پر جا پہنچے ہیں اور بلال آصف نے 69 ویں مقام سے کیریئر شروع کیا جبکہ دو سال بعد ٹیم میں واپسی پر محمد حفیظ نے سنچری کی بدولت 45 واں مقام حاصل کرلیا۔ پاکستانی بیٹسمینوں میں اسد شفیق پانچ درجے بہتری کے بعد 20 ویں،حارث سہیل 17 درجے ترقی کے بعد 57ویں اور امام الحق 22 مقامات کی چھلانگ لگاکر 88 ویں نمبر پر جا پہنچے تاہم بیٹنگ کے شعبے میں 16ویں نمبر پر موجود اظہرعلی سب سے بہتر مقام کے مالک ہیں جن کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے نو درجوں کی لمبی چھلانگ کے بعد جنوبی افریقی بیٹسمین ایڈم مارک رام سے دسواں مقام چھین لیا ہے جبکہ ان کے کپتان ٹم پین 49 ویں نمبر کی بدولت سرفہرست50 میں داخل ہو گئے۔ پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنے والے آرون فنچ 72 ویں اور ٹراوس ہیڈ 103 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔بولروں کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 899 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہیں جبکہ آل راونڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا مقام ہے۔

TOPPOPULARRECENT