Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ کی سلیکشن پالیسی پر سخت تنقید

عثمان خواجہ کی سلیکشن پالیسی پر سخت تنقید

سڈنی۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ایشز سیریز کیلئے متوقع نمبر تین آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ نے ایشیائی خطے میں ہونے والے ٹسٹ میچز میں آسٹریلیائی سلیکشن پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے تسلسل سے کھلاڑی عدم استحکام کا شکار ہو گئے ہیں۔ہوم سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد عثمان خواجہ کو ہندوستانی دورہ سے محروم کردیا گیا تھا اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے کہا ہے کہ میرٹ کے بجائے کسی بھی سیریز کی حالات کو دیکھ کر کھلاڑیوںکا انتخاب اور متواتر تبدیلیوں کا عمل ٹیم میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT