Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ کی ٹیم کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہاں

عثمان خواجہ کی ٹیم کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہاں

آسٹریلیا ۔اے کا آج جنوبی افریقہ۔اے سے مقابلہ ‘ہم بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں:ڈین ایلگر

چینائی۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اے اپنی بہترین بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ کے ساتھ کل چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ونڈے سہ روزہ سیریز کا چوتھا میچ چینائی میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا اے نے عثمان خواجہ کی قیادت میں سیریز کا شاندار آغاز کیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف 9وکٹس سے کامیابی حاصل کی تھی اس کے بعد سے انڈیا اے کو 119رنز سے شکست دی ۔ ٹیم کا ٹاپ آرڈر کافی مستحکم ہے اور کوئینس لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین جوبرنس اور کیپٹن خواجہ نے دونوں میچس میںاچھی پارٹنرشپ نبھائی ۔ اس کے علاوہ ٹیم کیلئے مستحکم بنیاد رکھی ۔ آسٹریلیا اے کا بولنگ اٹیک بھی جیمس پیٹنسن کی قیادت میں کافی مستحکم ہے اور اب تک کے دونوں میچس میں صورتحال کوقابو میں رکھنے میں بولرس نے کافی اہم رول ادا کیا ۔

گریندر سنتھو اور ایڈم گمپا نے انڈیا اے کے خلاف میچ میں فی کس چار وکٹس لئے ۔ دونوں میچس میں ٹیم کے مثبت مظاہرے ‘ بہتر منصوبہ بندی کے باعث نہ صرف یہ کہ انہیں کامیابی حاصل ہوئی بلکہ دونوں میچس سے بونس پوائنٹس حاصل کرنے میں بھی مدد ملی ۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں انتہائی ناقص مظاہرہ کیا اور ٹیم 171رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ اوپنر ریز ہینڈرکس نے 43رنز بنائے ۔ ٹیم کا بولنگ شعبہ بھی خاطر خواہ مظاہرہ نہیںکرپایا اور آسٹریلیا اے نے صرف 31اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان سے درکار نشانہ پورا کرلیا تھا ۔ ٹیم نے تاہم انڈیا اے کے خلاف اچھا مظاہرہ کیا اور ڈیکاک(108) نے نہ صرف سنچری بنائی بلکہ ڈین ولاس(50)  نے نصف سنچری بنائی اور اس کے کپتان ڈین الیگر کو توقع ہے کہ کل آسٹریلیا اے کے خلاف میچ میں بھی ٹیم بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کاک کی سنچری ٹیم کیلئے حوصلہ مند ثابت ہوئی لیکن دیگر ٹاپ آرڈرس بیٹسمین کی ناکامی ہمارے لئے تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران ہماری ٹیم خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرپارہی ہے لیکنہمیں توقع ہے کہ کل کا میچ کافی بہتر رہے گا ۔ ساؤتھ افریقہ کرکٹ کو تمام تین فارمیٹس میں غیر معمولی تبدیلیوں اور بدلتے حالات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ ٹیم اور ونڈے ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل کئے گئے ۔ یہ سیریز ہمارے لئے بہت اہم اور ہم گذشتہ تین سال سے بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل کا مظاہرہ بہتر رہنے کی توقع ہے ۔ آسٹریلیا اے نے آج ٹریننگ سیشن جاری رکھا اور کپتان خواجہ نے کہا کہ ہم کامیابی کا سلسلہ جاری  رکھنے کے خواہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی پارٹنرشپ نبھانی ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ بولرس اپنا کام کریں تو پھر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری مرتبہ بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کئی امکانات ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کل تین اسپنرس کو استفادہ کیا جائے یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT