Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / عثمان ساگر کو خوبصورت بنانے 100 کروڑ کی منظوری

عثمان ساگر کو خوبصورت بنانے 100 کروڑ کی منظوری

پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقی اروند کمار نے احکام جاری کئے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : ریاستی حکومت نے عثمان ساگر ( گنڈی پیٹ ) کو خوبصورت بنانے کے لیے 100 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی اروند کمار نے آج یہاں اس سلسلہ میں احکام جاری کئے ۔ یہ اخراجات راست طور پر ایچ ایم ڈی اے فنڈس سے پورے کئے جائیں گے ۔ ایچ ایم ڈی اے کے بیانر تلے ایک ٹاسک فورس ’گنڈی پیٹ لیک ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس ‘ قائم کی جائے گی اور اس میں محکمہ جات سیاحت ، ریونیو ، آبپاشی ، واٹر بورڈ ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اور سوشیل فارسٹری کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے اس جھیل کو پورا سال پانی رواں رہنے کا ایک ذریعہ بنانے کے لیے ایک ایکشن پلان بنایا جائے گا ۔ ایک ماحولیات معاون ریکریشنل سیاحتی مقام کو فروغ دیا جائے گا اور اس مقام پر نیچر اور گرین کور پر توجہ دی جائے گی ۔ ایچ ایم ڈی اے نے گنڈی پیٹ جھیل کو سیاحوں کے لیے ایک ہالیڈے ڈسٹینبشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پانی کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ۔ ابتداء میں اس نے واکنگ ٹرئیک ، سائیکلنگ ٹرئیل ، روڈ فارمیشن ، چین لنک میشن فینسنگ ، اسٹریٹ لائٹنگ اور لینڈ اسکیپنگ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرنسپال سکریٹری نے کہا کہ ان کاموں کے شروع ہوجانے پر کمرشیل نوعیت کے کام جیسے ریوالونگ ریسٹورنٹ ، کیبل کار ، ہاوز بوٹس ، نائٹ کیمپنگ ایریا ، فوڈ کورٹس وغیرہ کو عوامی خانگی شراکت یا لیز موڈ پر شروع کیا جائیگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT