Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / عثمان گنج میںپولیس کی تلاشی مہم ‘50گرفتار ‘ 45 موٹرسیکلیں ضبط

عثمان گنج میںپولیس کی تلاشی مہم ‘50گرفتار ‘ 45 موٹرسیکلیں ضبط

حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست نیوز) افضل گنج کے علاقہ عثمان گنج میں ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں تقریباً 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے 45 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ایسٹ زون) ڈاکٹر وی رویندر کی قیادت میں 150 پولیس ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم نے علاقہ عثمان گنج کا محاصرہ کرتے ہوئے بیک وقت تلاشی مہم چلائی جس میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کیلئے افضل گنج پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT