Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / عجیب حرکتوں میں ملوث خاتون پائلٹ ہٹا دی گئی

عجیب حرکتوں میں ملوث خاتون پائلٹ ہٹا دی گئی

ویلنگٹن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون پائلٹ کو طیارہ سے اس وقت ہٹا دیا گیا جب اس نے اچانک مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی طلاق کے بارے میں اور بعدازاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلاری کلنٹن کے بارے میں بھی اناپ شناپ بکواس شروع کردی۔ طیارہ آسٹن سے سان فرانسسکو کیلئے پرواز کرنے والا تھا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو رونما ہوا۔ اس دوران آسٹن پولیس نے بھی اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے خاتون پائلٹ کو طیارہ سے ہٹادینے کی توثیق کی۔ دریں اثناء یونائیٹیڈ ایئرلائنز نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسافروں سے ہونے والی تاخیر کیلئے معذرت خواہی کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT