Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / عدالتوں نے مجھے کبھی خصوصی مراعات نہیں دی:سلمان

عدالتوں نے مجھے کبھی خصوصی مراعات نہیں دی:سلمان

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ان کے ساتھ عدالتوں نے ہمیشہ ہی عام شہری کے طور پر برتاؤ کیا ہے اور کبھی بھی انہیں کوئی مراعات نہیں دی گئی،جبکہ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ کے حکمنامہ کو حق بجانب ٹھہرانے کی کوشش کی جس میں کالا ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں ان کی سزا دہی کو معطل کردیا گیا۔ ’’دبنگ‘‘ کے اسٹار نے یہ بھی بیان کیا کہ وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں سے رہے ہیں اور ہائی کورٹ نے ان کی سز ا دہی پر حکم التواء جاری کیا تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت کے لئے بیرون ملک جاسکے جو اس ملک میں بیرونی زر مبادلہ لاتی ہے۔ 48 سالہ ایکٹر نے حکومت راجستھان کے موقف کی مخالفت کی جس نے بیان کیا کہ ہائی کورٹ نے انہیں خصوصی مراعات دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT