Friday , September 21 2018
Home / پاکستان / عدالتی فیصلوں کے خلاف بولنا آئینی حق : نواز شریف

عدالتی فیصلوں کے خلاف بولنا آئینی حق : نواز شریف

اسلام آباد۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے انہیں نااہل قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نکتہ چینی کرنا ان کا اور پی ایم ایل ۔این پارٹی کا آئینی حق ہے ۔ اخبار ’’دی ایکسپریس ٹریبیون‘‘ نے یہ اطلاع دی ۔مسٹر شریف نے جواب دہی کمیشن کی سماعت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ انہیں اور پورے ملک کو تسلیم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے انہوں نے میرے خلاف سیاہ قوانین والے ڈکشنری کا استعمال کیا اور اب ان کی پوری بنچ میرے خلاف توہین کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں میں اب فیصلے کے سلسلے میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں اور انہوں نے جو ردعمل کیا ہے وہ لوگوں کو معلوم ہوچکا ہے ۔ جسٹس فیاض کا کہنا ہے کہ اس کیس کی ابتدا پناما گیٹ کی تحقیقات کی انکوائری کے سلسلے میں کی گئی ہے لیکن ان کی برخاستگی اقامہ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT