Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / عدالتی فیصلہ میں تاخیر پر شاراپوا ریو گیمز سے باہر

عدالتی فیصلہ میں تاخیر پر شاراپوا ریو گیمز سے باہر

لوزین ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کھیلوں کی ثالثی عدالت نے آج کہا کہ اس نے ماریا شاراپوا پر دو سالہ ڈوپنگ امتناع کے بارے میں اپنی رولنگ کو دو ماہ کیلئے سپٹمبر تک موخر کردیا ہے جس کے ساتھ ٹینس کی سوپر اسٹار کی ریو اولمپکس میں شرکت خارج از امکان ہوگئی۔ 29 سالہ روسی جو ٹینس کے بڑے ناموں میں سے ہے، جنوری کے آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ دوا meldonium کے ٹسٹ میں مثبت پائی گئی تھی، جو اُن کی ساکھ پر کاری ضرب ہوئی۔ اگر یہ امتناع جسے شاراپوا نے ’’غیرمنصفانہ طور پر سخت‘‘ قرار دیا ہے، برقرار رکھا جائے تو لگ بھگ یقینی طور پر اس کھیل کا ایک نہایت پُرکشش اور نامی گرامی کریئر ختم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT