Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / عدالتی فیصلہ پر تنقید تعمیری ہونا ضروری

عدالتی فیصلہ پر تنقید تعمیری ہونا ضروری

تھانے ۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بامبئے ہائیکورٹ کے جج ابھئے اوکانے کہا کہ ہر شہری کو تنقید کا حق حاصل ہے لیکن عدالتی فیصلوں پر تنقید کا تعمیری ہونا ضروری ہے اور اسے سوچا سمجھا ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے عامہ عدالتی فیصلوں کے بارے میں تنقیدی ہوتی ہے لیکن اس تنقید کا تعمیری ہونا اور دلائل پر مبنی ہونا ضروری ہے ۔ وہ ایک سمپوزیم میں عدالت ‘ حکومت اور ان کے حقوق کی حدود کے موضوع پر تقریر کررہے تھے ۔اپنی تقریر میں جسٹس اوکا نے کہا کہ آج کل بیشتر لوگ ٹیلیفون پر تنقید کرتے ہیں اور اس میں غلطیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں شہریوں کی شکایت کی یکسوئی کیلئے فیصلے کیا کرتی ہیں ‘انہیں عدالت کی بالادستی نہیں سمجھنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT