عدالتی نظام میں تیزی لانے کیلئے عصری سہولتوں کا استعمال

سلطان آباد /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد مستقر عدالت میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہوئے کریم نگر ضلع جج سری نگاماروتی شرما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے قانونی خدمات میں تیزی لاتے ہوئے عوام اور موکلوں کو جلد از جلد معلومات فراہم کرنا ہی اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے ک

سلطان آباد /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد مستقر عدالت میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہوئے کریم نگر ضلع جج سری نگاماروتی شرما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے قانونی خدمات میں تیزی لاتے ہوئے عوام اور موکلوں کو جلد از جلد معلومات فراہم کرنا ہی اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب آگے قلم کا غذ پین کی جگہ کمپیوٹر عدالتوں میں لیپ ٹاپ کا استعمال ہوگا ۔ زیر التواء کیس کا موجودہ موقف اب آن لائین کے ذریعہ معلوم کرسکتے ہیں ۔ اس نظام سے معاملوں کا موقف وکیلوں اور موکلوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بتلایا جائے گا ۔ وکیل اپنے کیس کا ریکارڈ فائل کے بجائے سی ڈی استعمال کرسکتے ہیں ۔ عدالتی ملازمین جو کمپیوٹر سے ناواقف ہیں ان کو تربیت دی جائے گی ۔ اس موقع پر ضلع اکسائز جج پروین کمار ، مستقر عدالت کے جج مادھوی بار صدر پی سری راملو وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT