Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / عدالت سے آزادی کے بعد سلمان خان شادی کے بندھن میں قید

عدالت سے آزادی کے بعد سلمان خان شادی کے بندھن میں قید

ممبئی ۔ 14 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خاننے ایک مرتبہ کہا تھا کہ عوام اور میڈیا مجھ سے صرف ایک سوال نہ کریں جس سے میں برہم ہوجاتاہوں، وہ سوال کیا تھا ؟ تم کب شادی کروگے  اور وہ مسکرادیتے تھے لیکن ممبئی کی ہائیکورٹ نے 2002 ء کے ہٹ اینڈ رن کیس میں فل می اداکار کو باعزت بری کردیا ہے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زوروں پر ہے کہ سلمان خاں آئندہ سال شادی کریں گے چونکہ وہ 13 سال ط ویل قانونی لڑائی جیت گئے ہیں۔ اب انہیں ازدواجی زندگی میں قید ہونے کی آزادی مل گئی ہے ۔ وہ 27 ڈسمبر کو 50 ویں سالگرہ منانے والے ہیں اور اپنی دیرینہ معشوقہ (گرل فرینڈ) لولیا ونچور سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ رومانیہ کی یہ حسینہ اکثر و بیشتر سوپر اسٹار کے مکان میں دیکھی جاتی ہے ۔ توقعہے کہ نیا سال 2016 ء سلمان خاں کے خاندان اور پرستاں کیلئے ایک نئی خوشخبری لے کر آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT