Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / عدالت عظمیٰ نے صدر کے خلاف جانچ کا حکم دیا

عدالت عظمیٰ نے صدر کے خلاف جانچ کا حکم دیا

براسیلیا۔13ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)برازیل کی عدالت عظمی نے مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں صدر مائیکل ٹیمر کے خلاف جانچ کا حکم دیا ہے ۔جسٹس رابرٹ بیروسو نے جانچ کا ذمہ فیڈرل پراسیوکیوٹر کو سونپا ہے جو بندرگاہوں کو منظوری کو لیکر مسٹر ٹیمر کی رول کی جانچ کریں گے ۔ جانچ مسٹر ٹیمر کے ایک سابق معاون راڈریگو روچا لارینس کی اس بات چیت پر مبنی ہے جس میں وہ مبینہ طور سے ایک کمپنی سے رشوت کے عوض منظوری کو لیکر اپنے اثرو رسوخ کی بات کہہ رہے تھے ۔

پناہ گزینوں کے داخلے پر
پابندی عائد کرنے کی اجازت دی
واشنگٹن۔ ستمبر13ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کودنیا بھر سے امریکہ آنے والے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ججوں نے ٹرمپ نظم و نسق سے ایک وفاقی اپیل عدالت کے اس فیصلے کو روکنے کی گزارش کو قبول کرلیا جس نے 24,000 اضافی پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کے لئے کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT