Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / عدالت مساجد کے لاوڈ اسپیکرس پر توجہ دے : شیوسینا

عدالت مساجد کے لاوڈ اسپیکرس پر توجہ دے : شیوسینا

ممبئی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے نے بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے دہی ہنڈی کے دوران انسانی منازل بنانے میں بچوںکے حصہ لینے پر امتناع کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عدالت کو مساجد کی چھت پر موجود لاوڈ اسپیکرس پر بھی توجہ دینی چاہئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی اس رولنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں یہ نشا

ممبئی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے نے بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے دہی ہنڈی کے دوران انسانی منازل بنانے میں بچوںکے حصہ لینے پر امتناع کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عدالت کو مساجد کی چھت پر موجود لاوڈ اسپیکرس پر بھی توجہ دینی چاہئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی اس رولنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں یہ نشاندہی کی گئی کہ بچے اوپر سے گر کر زخمی ہوسکتے ہیں لیکن عدالت کو مساجد کے چھت پر موجود لاوڈ اسپیکرس پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ انسانوں کے ایک دوسرے پر چڑھ کر زیادہ بلندی تک پہنچنے اور بچوں کے حصہ لینے پر امتناع کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس تہوار پر امتناع کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT