Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر جرمانہ

عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر جرمانہ

کیندرا پاڑہ۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے ایک 55سالہ شخص کو کمرہ عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر اس پر جرمانہ عائد کیا۔ ربیندر بارک سابق سرپنچ کوسیول جج نے کمرہ عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی جبکہ ایک مقدمہ کی سماعت جاری تھی۔ بارک کو عدالت کے حکم پر 200روپئے جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا

کیندرا پاڑہ۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے ایک 55سالہ شخص کو کمرہ عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر اس پر جرمانہ عائد کیا۔ ربیندر بارک سابق سرپنچ کوسیول جج نے کمرہ عدالت میں موبائیل فون استعمال کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی جبکہ ایک مقدمہ کی سماعت جاری تھی۔ بارک کو عدالت کے حکم پر 200روپئے جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔

مسلمانوں کیلئے تعلیم بالغان
پروگرام کا آغاز
نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے بالغ مسلمانوں کے لئے ایک نیا تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ایک کروڑ افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔ مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل ششی تھرور نے مولانا آزاد تعلیم بالغان پروگرام کا افتتاح کیا جس کے تحت ایک 600 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک کروڑ بالغ مسلمانوں کو تعلیم کے علاوہ مختلف پیشوں میں ہنر اور فن کی تربیت دی جائے گی۔ 3 لاکھ استفادہ کنندگان کو پیشہ وارانہ فنی مہارت و تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اُردو کی جانب سے ملک میں ایک زبان کی ترقی وترویج کے لئے کئی پروگرامس چلائے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT