Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / عدالت میں ویڈیو گرافی کے مصارف برداشت کرنے سجن کمار کی پیشکش

عدالت میں ویڈیو گرافی کے مصارف برداشت کرنے سجن کمار کی پیشکش

نئی دہلی۔/8ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر سجن کمار اور دیگر 2افراد جو کہ 1984 کے مخالف سکھ فسادات کیس میں ماخوذ ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے آج دہلی کی ایک عدالت سے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی کی ویڈیو گرافی کے مصارف برداشت کرنے کیلئے وہ آمادہ ہیں۔ مذکورہ ملزمین آج ڈسٹرکٹ جج امرناتھ کے روبرو پیش ہوئے جبکہ یہ کیس دہلی ہائی کورٹ نے کارکرڈوما کورٹ سے یہاں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں سماعت کیس کی کارروائی کیلئے فلمبندی کے مصارف ادا کرنے کیلئے وہ تیار ہیں جس پر ڈسٹرکٹ جج نے ویڈیو گرافی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے 29 جنوری2016 تاریخ مقرر کی ہے چونکہ عدالت میں ویڈیو گرافی کا سسٹم دستیاب نہیں ہے۔ لہذا وہ کمپیوٹر برانچ سے یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے رجوع ہوں گے۔ لیکن ملزمین کے وکیل نے گواہوں کی حفاظت کے تیقن پر ویڈیو گرافی کے مصارف ادا کرنے سے اتفاق کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT