Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / عدالت کی سخت پابندی کے باوجود مرغ بازی کے مقابلے

عدالت کی سخت پابندی کے باوجود مرغ بازی کے مقابلے

گوداوری۔ 14 جنوری(این ایس ایس) آندھرا پردیش کے اضلاع گوداوری و کرشنا میں سنکرانتی تہوار کے موقع پر کئی افراد نے عدالتی احکام اور پولیس کی سخت پابندیوں کو دیدہ دلیری سے نظرانداز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مرغ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا جس پر کئی افراد نے لاکھوں روپئے کا جوا کھیلا۔ ہزاروں افراد کو تہوار منانے میں اپنے آبائی مقامات پہونچے تھے۔ سٹہ بازی پر لاکھوں روپئے لگا دیا۔ مرغ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کرنے والوں نے عدالتی احکام کے کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے مرغ بازی کے لئے استعمال کئے جانے والے مرغوں کے پیروی کو تیز دھار چاقو باندھ دیا تھا اور مقابلے کے دوران مرغ لہولہان ہوگئے۔ پولاورم، موراملا، ممیڈیوارم اور پلم کورو میں مرغ بازی کے مقابلوں میں سٹہ پر لاکھوں روپئے لگائے جارہے تھے۔ رکن اسمبلی پوچی بابو نے مورا ملا میں بڑے پیمانے پر مرغ بازی مقابلوں کا اہتمام کیا تھا۔ مقابلے کے مقامات پر سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیا نمائندوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT