Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عدم رواداری اور فرقہ پرستی کی مذمت

عدم رواداری اور فرقہ پرستی کی مذمت

بودھن /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شاخ بودھن کے ٹاون سکریٹری جناب شیخ بابو اور کامریڈ محمد غوث نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ملک میں عدم رواداری و بڑھتی ہوئی فرہق پرستی کی مذمت کریت ہوئے ساہتا اکیڈیمی ایوارڈس واپس کردینے والے نامور قلمکاروں و دانشوروں کے اقدام کی ستائش کی ۔ مسٹر بابو نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قلمکاروں نے جراتمندانہ اقدام اٹھاکر مٹھی بھر فرقہ پرستوں کے منہ پر تماچہ رسید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک فرقہ پرستی و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ملک میں بہ ظاہر بی جے پی حکومت اقتدار میں دکھائی دیتی ہے لیکن پس پردہ آر ایس ایس حکومت چلا رہی ہے اور فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کے اپنے خفیہ ایجنڈے پر آر ایس ایس عمل کرتے ہوئے دیش کے جمہوری نظام کو داغدار کر رہی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی کے قائدین نے کشمیر کے رکن اسمبلی جناب رشید انجینئیر کے چہرے پر سیاہی ڈال کر اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے مذموم کوشش کی گئی ۔ کمویسنٹ قائدے نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بتایا تھا کہ وہ برسر اقتدار آنے کے بعد ملک کا کالادھن واپس لائے گی لیکن دیڑھ سال کا عرصہ گذر گیا تاحال کالا دھن واپس لانے کے تعلق سے ابھی تک کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ قائدین نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آنے کے بعد ملک میں قتل غارت گری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اقلیتی طبقہ و دلتوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT