Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عدم رواداری سے ملک کی سالمیت کو خطرہ

عدم رواداری سے ملک کی سالمیت کو خطرہ

نظام آباد۔4 نومبر ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان کانگریس پارٹی تلنگانہ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری‘ مخالف مسلم نفرت انگیز مہم کی وجہ مسلم اقلیت کی تشویش کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت رجعت پسند‘ مخالف مسلم فرقہ پرست زعفرانی تنظیموں کے اشارہ پر کام کررہی ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سارے ملک میں مسلم دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے اور ملک کے سیکولر ڈھانچہ کو تہس نہس کرنے ‘ مذہبی تعصب کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت ہی سب کچھ بنے ہوئے ہیں ۔ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر صدر کُل ہند کانگریس کمیٹی شریمتی سونیا گاندھی کی جانب سے ملک میں جاری نفرت انگیز مہم کے خلاف ایک کلومیٹر مارچ کا اہتمام کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو ایک یادداشت پیش کی ہے ۔ کانگریس پارٹی سارے سماج کو تقسیم کرنے کے مقصد سے ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں پیش آرہے واقعات کے نتائج پر ملک کی سالمیت کیلئے ایک خطرہ تصور کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ان تمام المناک واقعات کے باوجود خاموش ہیں اور آر ایس ایس سربراہ کے اشارہ پر کام کررہے ہیں ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلالحاظ مذہب و ملت ہر ہندوستانی کیلئے ملک کی موجودہ صورتحال تشویش کا باعث بن گئی ہے ۔ شریمتی سونیا گاندھی صدر اے آئی سی سی کی ملک کے موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک کلومیٹر مارچ کی ہے اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ملک کے بلالحاظ مذہب و ملت تمام عوام کے جذبات و احساسات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض کو ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT