Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / عدم رواداری کیخلاف مغربی بنگال اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور

عدم رواداری کیخلاف مغربی بنگال اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور

کولکتہ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال اسمبلی میں آج ’’عدم رواداری ‘‘ پر متفقہ قرار داد منظور کی گئی ۔ حکمراں ترنمول کانگریس ، اپوزیشن بائیں بازو اور کانگریس نے غیرمعمولی طور پر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ دستور کا ایک جمہوری اور تکثیری معاشرہ پر ایقان ہے۔ بی جے پی کے تنہا رکن اسمبلی شامیک بھٹاچاریہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ ریاستی وزیر پارلیمانی اُمور پرتھا چٹرجی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے عوام کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قراراد میں کہا گیا کہ ہماری ملک کی سب سے اہم خصوصیت رواداری اور کثرت میں وحدت ہے لیکن آج انہیں اہم خصوصیات کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT