Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / عدم رواداری کیخلاف کانگریس جلوس سے قبل سونیا گاندھی کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

عدم رواداری کیخلاف کانگریس جلوس سے قبل سونیا گاندھی کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی جبکہ کل پارٹی قائدین عدم رواداری کیخلاف بطور احتجاج ایک جلوس راشٹرپتی بھون تک نکالنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ یہ ملاقات آدھا گھنٹہ طویل رہی جس کے دوران سمجھا جاتا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، تاہم کانگریس کے ذرائع نے اسے صرف ایک خیرسگالی ملاقات قرار دیا۔ راہول اور سونیا گاندھی کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون تک احتجاجی جلوس نکالیں گے تاکہ سربراہ قوم صدرجمہوریہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر توجہ دینے کی خواہش کرسکیں۔ کانگریس کی مجلس عاملہ کے ارکان ، جنرل سکریٹریز اور عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے ۔ صدرجمہوریہ کئی بار عوام سے اپیل کرچکے ہیں کہ تکثیریت ، رواداری اور تنوع کا تحفظ کیا جائے ۔ کانگریس کا یہ اقدام فنکاروں ، مصنفوں اور سائنسدانوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی عدم رواداری کیخلاف خاص طورپر دادری سانحہ ، بڑا گوشت تنازعہ اور ایسے دیگر واقعات کے خلاف بطور احتجاج کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT